
کنویں سے برآمد ہونےو الی لاشوں اور نجی جیل سے متعلق کیس میں سردار عبدالرحمان کھیتران کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کنویں سے 3 افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ثمینہ نسرین نے کیس کی سماعت کی ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا، سردار عبدالرحمان کھیتران نے عدالت پیشی کے موقع پر ہاتھ سے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے اپنی کامیابی کا اشارہ کیا۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے صوبائی وزیر کو 10 روزہ ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
خیال رہے کہ ضلع بارکھان کےنواحی گاؤں کے ایک کنویں سے گزشتہ دنوں ایک خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں، خاتون کو زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا جبکہ دونوں لڑکوں کو بھی بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
خان محمد مری نے انکشاف کیا تھا کہ مرنے والی اس کی اہلیہ اور دو بچے ہیں جنہیں سردار عبدالرحمان کھیتران نے اپنی نجی جیل میں قید کررکھا تھا، بعدا زاں پتا چلا کہ مرنے والی خاتون خان محمد مری کی اہلیہ نہیں ہے، خان محمد مری نے موقف اپنایا کہ اس کے اہلخانہ کے 6 افراد کو لیویز نےبازیاب کروالیا ہے ، تاہم اس کے دو بچوں کو سردار عبدالرحمان کھیتران نےہی قتل کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/victorhahas.jpg