saeedahmed
Voter (50+ posts)
سرائیکی قوم پرست رہنما احمد مصطفیٰ کانجو پاکستان کا ایک روشن چہرہ ہے جس نے دنیا بھر میں سفر کیے اور پاکستان کا روشن چہرہ دیکھایا ۔ اسکو ریاستی ادارے اُٹھا کر لے گے ہیں اسکا کیا قصور ہے ؟ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا جس سے پاکستان کا امیج متاثر ھوتا ۔ سرائیک قوم پاکستان کی پُرامن قوم ہے جو صرف پاکستان کیلئے سوچتی ہے اور جنکا مادر وطن صرف پاکستان کی سرزمین ہے جنکے نسلی رشتے پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں ۔ سرائیک قوم پرست کی جبری گمشدگی سرائیکیوں کو ہتھیار پکڑنے پر مجبور کر دے گی پاکستان مخالف قوتیں یہی چاہتی ہیں کہ سرائیکی ہتھیار اُٹھائیں ۔ سرائیکی قوم پرست کو اُٹھانے والے پاکستان کے ہمدرد نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے بدترین دشمن ہیں احمد مصطفیٰ کانجو والدہ اپنے بیٹے کے غم میں نڈھال ہیں وہ بوڑھی خاتون ہے جسکو اپنے بیٹے کی جبری گمشدگی نے بیمار کر دیا ہے ۔ پاکستان کا اردو پرست طبقہ جو میڈیا سے جڑا ھوا ہے وہ سرائیکی قوم پرست رہنما کی جبری گمشدگی کی آواز نہیں اُٹھا رہا ایسا کب تک ھو گا ؟ سوشل میڈیا پر متحرک پاکستان کے ہمدردوں سے درخواست ہے پاکستان پرست احمد مصطفیٰ کانجو کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں ۔
سعید احمد
سعید احمد
Last edited by a moderator: