
لسبیلہ میں پاک آرمی کےہیلی کاپٹر حادثے کےحوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈےکی تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے اور پاک فوج کے افسران کی شہادت پر سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کیلئے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نےسائبرکرائم سرکل کی چار رکنی خصوصی جےآئی ٹی تشکیل دی ہے۔
جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی جی سائبرکرائم سرکل محمدجعفرکوسونپی گئی ہے،ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اےوقارالدین سید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
جےآئی ٹی سوشل میڈیاپر لسبیلہ ہیلی کاپٹر سانحےکے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات کرے گی،ان کی نشاندہی کرے گی اور آخر میں مقدمات کا اندراج کرے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے دوران پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا ، بعد ازاں تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسی گوٹھ سے ملا تھا،ہیلی کاپٹرمیں سوار کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ ، میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہیدہوگئے تھے۔
حادثے کےبعد سوشل میڈیا پر باقاعدہ طور پر ایک منفی پراپیگنڈےکی مہم شروع کی گئی جس پر پاک فوج کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12fiajithelicrash.jpg
Last edited by a moderator: