
سانحہ موسیٰ خیل کی ایک عینی شاہد خاتون واقعہ کے حوالے سے آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے زاروقطار روپڑیں۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ موسیٰ خیل کی ایک عینی شاہد خاتون نے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے دلخراش انکشاف کردیئے ہیں۔
خاتون نے کہا کہ دہشت گردوں نے لوگوں کے شناختی کارڈ دیکھ کر انہیں بس سے اتار اور قتل کیا، ہم نے جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر واقع ایک مسجد میں پناہ لی جہاں سے ہمیں پاک فوج نے صبح ساڑھے 4 بجے ریسکیو کیا۔
https://twitter.com/x/status/1828398897091268835
خاتون عینی شاہد واقعہ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئےروپڑیں اور بولیں کہ میرے بچے پوچھ رہے ہیں کہ پاپا کب واپس آئیں گے۔
قبل ازیں دہشت گرد حملے کے دوران جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہونے والے ٹرک ڈرائیور نے بھی واقعہ کی تفصیلات بتائی تھیں اور کہا تھا کہ 15 سے 20 دہشت گرد گاڑیوں پر آئے تھے جنہوں نے مقامی اور غیر مقامی لوگوں کو الگ الگ کرنے کا حکم دیا،بعد میں ان دہشت گردوں نے شناختی کارڈ دیکھ دیکھ کر پنجابیوں کو قتل کردیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں بڑی مشکل اس جگہ سے نکلا اور ایک کلومیٹر تک پیدل چلا، میرے ساتھ میرے کزنز تھے جن میں سے ایک شہید اور ایک زخمی ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1828277599732154693
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1mosakhelsanehhakjdjd.png