
سانحہ مری میں 23 سے زائد اموات کی وجہ سے پورا پاکستان سوگ کی حالت میں ہے۔میڈیا حکومت اور مری انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہا ہے اور یہ کہہ رہا ہے کہ اگر حکومت بروقت انتطامات کرتی تو اس سانحہ کو روکا جاسکتا تھا۔
اپوزیشن نے بھی اس سانحہ پر خوب سیاست چمکائی لیکن کچھ اپوزیشن رہنماؤں اور صحافیوں کو سوگ کی حالت میں بھی جگتیں سوجھتی رہیں اور طنز کے نشتر چلاتے رہے۔
کوئی طنز کرتا کہ کاش عمران خان اپوزیشن لیڈر ہوتے تو وزیراعظم کا استعفیٰ مانگتاتو کسی نے طنز کیا کہ شکر ہے کہ عمران خان نے ذمہ داری پچھلی حکومت پر نہیں ڈالی۔ کسی نے عثمان بزدار پر جگت بازی کرکے ہاتھ صاف کئے تو کسی نے کوریا کے وزیراعظم کا حوالہ دیا۔
ان میں زیادہ تر صحافی وہ ہیں جو مریم نواز کے کیمپ کے سمجھے جاتے ہیں جبکہ خواجہ آصف سمیت لیگی رہنما بھی طنزیہ جملے بازی میں پیش پیش رہے۔
خواجہ آصف نے وزیراعظم سے ایک بیان منسوب کرکے طنز کیا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ یہ برف باری پچھلی حکومت کے وقت سے جاری تھی اس لیے ہم لوگوں کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوۓ ۔
https://twitter.com/x/status/1480124923431591937
سلیم صافی نے طنزیہ ٹویٹ کی سانحہ مری پہلا سانحہ ہےجسکی ذمہ داری ابھی تک عمران خان نےنوازشریف اورزرداری پرنہیں ڈالی لیکن جلدانکی طرف سےیہ بیان آسکتا ہےکہ: شاہدخاقان عباسی مری کے ہیں۔انہوں نےشہبازشریف کےساتھ مل کربرف کو(نعوذباللہ) مصنوعی طورپرپانچ سال روکے رکھااور اب یکدم پانچ سال کی برفباری ایک ساتھ ہوگئی۔
https://twitter.com/x/status/1480103133833412619
عارف حمید بھٹی نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ حکومت کی مہربانی ! ابھی تک سانحہ مری میں ہلاک ہونے والوں کی ذمہ داری سابق حکمرانوں پر نہیں ڈالی۔
https://twitter.com/x/status/1480126512233803778
بینش سلیم نے تبصرہ کیا کہ جس شخص نے ساری عمر چندہ مانگنے میں گزار دی ہو اسے حکومت بھی مل جائے تب بھی مانگنے کی عادت سے چھٹکارہ نہیں ملتا .. اندازہ یہ لگائیں کہ اس قدرتی آفت میں بھی اس کے وزیر عوام سے مدد مانگ رہے ہیں کہ سیاحوں کی مدد کرو ... نااہلو خدا کا واسطہ ہے گرم کمروں سے نکلو اور ان کی مدد کرو
https://twitter.com/x/status/1479741554126471168
صحافی عمرچیمہ نے طنز کیا کہ کاش آج عمران خان اپوزیشن لیڈر ہوتا اور سانحہ مری کے بعد وزیراعظم سے استغفی مانگتا
https://twitter.com/x/status/1480120277799354370
عمرچیمہ نے مزید کہا کہ سیاح جب اتنی تعداد میں مری گئے تو حکومت نے اسے خوشحالی کی علامت قرار دیکر کریڈٹ لیا اب اموات واقع ہوئی ہیں تو حکومت سیاحوں کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہے
https://twitter.com/x/status/1479769545179123713
رضوان رضی کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی صاحب لوگوں کا سارا زور ریسکیو کی بجائے اپنے ایجنٹوں کی ذریعے اپنی تصاویر ٹویٹ اور ری ٹویٹ کروانے پر ہے۔ اوہ میرے خدایا، آف میرے خدایا، آف میرے خدایا
https://twitter.com/x/status/1479850189724823556
جیو کی صحافی نوشین یوسف نے دعویٰ کیا کہ آج بہت لوگوں کو شہباز شریف کو یاد کرتے دیکھا ۔ شہباز شریف کے لانگ بوٹ کا مزاق اڑانے والے، خود برفباری اور بارش سے نمٹنے میں بھی ناکام ۔
https://twitter.com/x/status/1479771478774198272
صحافی عبدالقیوم صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹس شئیر کرتے ہوئے طنز کیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے مختلف مواقعوں پر Shockلفظ استعمال کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1479829353810706434
صحافی افتخاراحمد نے سوال اٹھایا کہ کیا سپریم کورٹ آف پاکستان سانحہ مری پر از خود نوٹس لے گی
https://twitter.com/x/status/1480042144744280066
کوریا کا وزیراعظم غیرت مند تھا جو کشتی ڈوبنے پر استعفیٰ دے دیا تھا، مجھ سے ایسی کوئی امید نہیں رکھی جائے۔ وزیراعظم عمران خان
https://twitter.com/x/status/1479837598231236615
شمع جونیجو اور نادیہ مرزا بھی عثمان بزدار پر طنز کرتی رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1480120208954216451
شہبازگل کے ایک ٹویٹ پر حامد میر نے طنزیہ جواب دیا کہ کیا فرمایا؟ 10 فٹ برف؟ اتنی برف میں ٹانکیں نہیں گردن بھی دھنس جاتی ہے یہ مبالغہ آرائی کا موقع نہیں ہے تھوڑا کم کر لیں 3 یا 4 فٹ کہنا مناسب ہے ورنہ کل کو آپ یہ بھی کہیں گے کہ یہ برف باری پچھلی حکومتوں کے دور سے جاری تھی اس لئے آپکی حکومت برف ہٹانے میں کامیاب نہ ہو سکی
https://twitter.com/x/status/1480047311912792067
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sahafit-mrr1121.jpg