سانحہ خانیوال: مقتول ذہنی طور پر بیمار تھا،والدہ اور بھائی کا ردعمل

waldi1i1211.jpg

خانیوال سانحہ نے گزشتہ سال سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کی ہلاکت کے سنگین واقعے کی یاد تازہ کردی جس میں ایک شخص کو ایک مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر درخت کیساتھ باندھ کر پتھر مار مار کر قتل کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ مرنیوالا مشتاق نامی شخص ذہنی طور بیمار تھا ۔ واقعہ کے بعد پنجاب پولیس اور حکومت حرکت میں آئی تو مذکورہ شخص کے قتل کے ایک دن بعد اتوار کی شام تک 120 سے زائد چھاپوں کے دوران 85 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقتول مشتاق کے والدہ اپنے بیٹے کی موت پر صدمے سے دوچار ہے جس کا کہنا تھا کہ میرا 38 سال کا بیٹا اسکے تین بچے ہیں انکا کون والی وارث بنے گا؟ کراچی سے خانیوال میرا بیٹا مجھ سے ملنے آیا تھا اسے ماردیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1492944069844156427
مقتول کی والدہ نے حکومت نے انصاف کا مطالبہ کیا۔

مقتول کے اہلخانہ کے مطابق اسے اتنی بری طرح مارا گیا تھا کہ اس کی کھوپڑی سے مغز باہر آگیا تھا، اس کے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کاٹ دی گئی تھی


مقتول کے بڑے بھائی نے بتایا کہ مقتول 17 سے 18 سال سے ذہنی بیماری میں مبتلا تھے اور گزشتہ ماہ گاؤں واپس آنے سے پہلے تک کراچی میں دوسرے بھائی کے ساتھ رہ رہے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ برسوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہے لیکن صحت یاب نہیں ہو سکے، مقتول کی بیوی نے اسی معاملے پر طلاق لے لی تھی جبکہ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی ہے جبکہ اہل علاقہ مقتول کی ذہنی حالت کے بارے میں جانتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز وہ سگریٹ خریدنے گئے تھے، شام تک واپس نہیں آئے اور بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ انہیں توہین مذہب کے الزام میں قتل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں ان کے بھائی کو پتھر مار مار کر ہلاک کیا گیا اور انہیں بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
Merey khyal main is ko bhi waisi hi mali madad di jaye jaisi srilankan shahri ko dee gyae thee. aur is k qatiloo ko sar e aam phansi de jaye.
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
Because the Sialkot incident did not not see any results this new one has happened and will keep happening until such culprit are hanged in public. nothing less will stop this madness.
 

Back
Top