سانحہ بارکھان کیس میں ڈرامائی موڑ، مغوی خاتون بیٹی اور بیٹے سمیت بازیاب

bakhan4545.jpg

سانحہ بارکھان کیس میں ڈرامائی نیا موڑ آگیا ہے لیویز نے کوہلو، دکی کے پہاڑی علاقے سے مغوی خاتون گراں ناز کو بیٹی اور بیٹے سمیت بازیاب کرالیا جبکہ باقی تین مغوی بیٹوں کی بازیابی کے لئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں

ذرائع کے مطابق گراں ناز کو کوہلو اور دکی کے سرحدی علاقے سے بازیاب کرایاگیا جبکہ اس موقع پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔بارکھان میں کنویں سے ملنے والی خاتون سمیت تینوں لاشوں کاسول ہسپتال کوئٹہ میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بارکھان میں کنویں سے ملنے والی لاش محمد خان مری کی بیوی گراں ناز کی نہیں، 17 سے 18 سال کی لڑکی کی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے سر پر تین گولیاں مار کر اسے قتل کیا گیا اورشناخت چھپانے کیلئے تیزاب پھینک کر چہرہ جلادیا گیا۔

سول ہسپتال کی پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ہے کہ قتل ہونے والی خاتون کی عمر سترہ سے اٹھارہ سال ہے،یہ لڑکی مبینہ طور پر خان محمد مری کی بیوی نہیں بلکہ بیٹی ہوسکتی ہے۔

عبدالرحمان کھیتران کے صاحبزادے انعام کھیتران کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون محمد خان مری کی بیوی نہیں ہے،خان محمد مری کی بیوی زندہ ہے۔

دوسری جانب پولیس اور سی ٹی ڈی نے بارکھان حاجی کوٹ میں سردار عبدالرحمن کھیتران کے گھر پر چھاپہ مارکر انکے بھتیجے سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا
 

Pak_1

MPA (400+ posts)
kisi ki to laash hy kisi ka to chahra jala dia ,
Allah ain ky mujrimo ko ibrat ka nishan bana dy jinho ny yea qatal keyea aamin
 

Back
Top