سال 2022مسلم لیگ ن پر مہربان ، کیسے کیسے اور کہاں کہاں ریلیف ملے؟

reliaifh11h1.jpg

سال 2022 میں مختلف سیاستدان مختلف مواقع پر پریشان بھی نظر آئے تاہم یہ سال مسلم لیگ ن کیلئے خصوصی ریلیف کا سال ثابت ہوا، اس میں رانا ثناء اللہ کی ضمانت کنفرم ہوئی، مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کیا گیا، ماتحت عدلیہ سے بھی شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو ریلیف ملا۔ چوہدری برادران کیخلاف بھی نیب انکوائریاں بند ہوئیں۔


مریم نواز اور کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہوئے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کی بریت کی بھی راہ ہموارکردی
https://twitter.com/x/status/1603399915744395264
کرپشن، منی لانڈرنگ، توڑ پھوڑ اور دیگر مقدمات میں گھرے قومی سیاستدان سال بھر عدالت کی راہداریوں میں نظر آئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے سے بری ہوئے وہیں دونوں کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا گیا۔
رانا ثنااللہ اپنے خلاف منشیات کیس میں عدالت پیش ہوتے رہے اور بالآخر بری بھی ہوئے۔ مونس الہٰی منی لانڈرنگ مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت آئے تو وہیں عثمان بزدار بھی اپنے خلاف نیب کیسز میں عدالت پیش ہوتے رہے۔


سابق ڈپٹی اسپیکر کی ڈرامائی گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت ملی دوسری طرف شیخ رشید بھی اینٹی کرپشن کے خلاف ہائیکورٹ جا پہنچے۔ اس کے ساتھ 25 مئی لانگ مارچ ہنگامہ آرائی کیسز میں یاسمین راشد، مراد راس، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما ضمانت لینے عدالت گئے۔

یہی نہیں ن لیگ کے عطا اللہ تارڑ، رانا مشہود، بلال فاروق تارڑ، اویس لغاری اور دیگر ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ان کی سنی بھی گئی۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

President (40k+ posts)

وطن عزیز کی تاریخ کا منحوس ترین سال
جسکا نقصان پورا کرنے میں کم از کم ٢٥ سال لگ جائیں گے
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Bajwa manhoos ki waja se ye sub hua, NRO de kar Pakistan ka arbo-kharbo rupee lutwa dia. Imran khan theek kahta hay keh aisa nuqsaan to kisi dushman ne nahi kia jaisa Bajwa ne Pakistan kaa kar dia hay
 

Back
Top