سال 2021: لاہور میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟

report11.jpg

سال 2021 میں لاہور میں کتنے زیادتی کے واقعات رونما ہوئے؟ کتنے کم سن بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا؟کتنے کیسز کا فیصلہ ہوسکا؟ ہوشربا اعدادوشمار سامنے آگئے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رواں سال زیادتی کے 747 واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ اسی سال110 کم سن بچوں اور 18 کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

جنسی زیادتی کے 747 واقعات میں 37 کیسز اجتماعی زیادتی کے اور انفرادی زیادتی کے 582 واقعات شامل ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈی این اے کے 575 نمونے فرانزک کے لیے بھجوائے گئے، جن میں صرف 30 کا نتیجہ مل سکا، جب کہ 545 نمونے فرانزک سائنس ایجنسی میں تاحال التوا کا شکار ہیں۔

زیادتی کے ملزمان کی بات کی جائے تو 796 ملزمان میں سے 567 کو گرفتار کیا گیا، اس سلسلے میں 172 مقدمات زیر تفتیش ہیں، جب کہ 103 کیسز کے چالان مکمل کر کے عدالتوں میں بھجوا دیے گئے ہیں۔

سال 2021 میں کیسز کی تفتیش پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں، کیسز کی تفتیش کی شرح 29 فی صد رہی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیادتی کے 217 مقدمات فریقین کی رضامندی سے خارج ہوگئے جب کہ دیگر کی تفتیش جلد مکمل کر لی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزارت انسانی حقوق نے قومی اسمبلی میں جمع کی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 4 برسوں میں 14 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ ریپ کیا گیا۔

وزارت انسانی حقوق سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق جنسی تشدد اور مقام کار پر ہراسگی کے 2018 میں 5 ہزار 48، 2019 میں 4 ہزار 751، 2020 میں 4 ہزار 276 اور 2021 میں 2 ہزار 78 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
big cities like
Lahore Karachi Islamabad etc
Prostitution is Quite Common
University Students from remote areas living in private hostels
end up in night programs starting from 5000 to 30000 pr night
---------------
Uneducated and lower-class girls and aunties
also, make a good living out of it
earning 1500 to 4500 pr shot in 1 hour.
-----
On average an uneducated and unskilled girl/Aunty earn 90000 to 120000 rupees per month along with other benefits as well
---------
this is one of the oldest industries as making growing up.
Some out of this become
General Rani and Hareem Shah

 

Back
Top