
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا 2روز میں روپے کی قدر ایک روپیہ 73 پیسے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد گزشتہ 2 دنوں سے روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور 2 روز میں روپے کی قدر میں ایک روپیہ 3 پیسے اضافہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری دن کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ کمی کے بعد 176 روپے 51 پیسے پر بند ہوا
https://twitter.com/x/status/1476866313419116545
انٹربینک مارکیٹ کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر گرنے لگی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1.50 روپے کم ہوکر 178.30 روپے ہوگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق حکومت کی ڈالر سے متعلق سخت پالیسیاں کام کررہی ہیں جبکہ منی بجٹ میں آئی ایم ایف کی اہم شرط کو مان لیا ہے جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی 1ارب ڈالر پاکستان کو مل سکتے ہے۔
دوسری جانب آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی، کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس 44596 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس دوران اربوں روپے کا لین دین ہوا اور انڈیکس میں 0.4فیصد اضافہ وہا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/psx12.jpg