ساحل عدیم نئی مشکل میں پھنس گئے،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

15sahilslsademlskdkjd.png

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے صوبائی عصبیت پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام کے تحت ہتک عزت کیس میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی عصبیت پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام کے تحت ہتک عزت کیس میں کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ (جنوبی) شیر محمد کی طرف سے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ساحل عدیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ (جنوبی) شیر محمد نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمے کے تفتیشی افسر وقار احمد کی طرف سے سوشل میڈیا انفلوئنسر ساحل عدیم کے خلاف حتمی چارج شیٹ جمع کروائے جانے کے بعد جاری کیا ہے۔ عدالت نے ملزم کی عدم پیشی پر تفتیشی افسر وقار احمد کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملزم ساحل عدیم کو 24 ستمبر 2024ء تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

ساحل عدیم کی ایک پرانی ویڈیو کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سندھیوں کیخلاف تعصب ونفرت پر مبنی باتیں کر رہے تھے اور دعویٰ کیا کہ سندھی اپنی بیٹیوں کو شادی سے پہلے وڈیروں کے حوالے کر دیتے ہیں۔ شکایت کنندہ کی طرف سے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ساحل عدیم نے پنجابیوں اور سندھیوں کے درمیان صوبائی تعصب پھیلانے کی کوشش کی۔

ساحل عدیم کے بیان پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 153 (مختلف گروہوں میں دشمنی کو فروغ دینے)، 505(1)C (اکسانے کے ارادے) اور 500 (ہتک عزت) کے علاوہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 (ملزم کی عدم موجودگی میں شواہد ریکارڈ کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ریاست پراسیکیوٹر عبدالرحمن تھہیم کے مطابق عبدالفتاح ایڈووکیٹ کی شکایت پر 12 جولائی کو ساحل عدیم کیخلاف سٹی کورٹ پولیس سٹیشن میں سندھیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے مجسٹریٹ کو مطلع کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کو کراچی کی مجاز عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے نہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ سے ساحل عدیم نے 15 جولائی کو 20 ہزار روپوں کے ضمانتی مچلکے پر 15 دنوں کے لیے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی تھی۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی قانون ساز ماروی فصیح نے بھی نجی ٹی وی چینل کے ایک شو "مکالمہ" میں خواتین کیخلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس پر سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں ساحل عدیم کے خلاف ایک قرارداد جمع کروائی تھی۔
 

Panthar_pk

MPA (400+ posts)
Interior Singh or Interior Punjab koi gaya hy kia
aik dafa jae or khud daykh kr aai wahan ky wadairay kis qisam ka qahar dha rahay hain

main ny koi video nahi daykhai magar agar Sahil Sahab ny sirf Sindhio ko target kia hy to ghalat kia hy
 

Back
Top