سابق چیئرمین نادرا طارق ملک ورلڈ بینک کے ایڈوائزر مقرر،عوام کاردعمل

12tariaismreaction.jpg

سابق چیئرمین نادرا طارق ملک ورلڈ بینک کے ٹیکنیکل ایڈوائزر مقرر ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر ان پاکستان سے جانے کے بعد ان کی اس کامیابی کے چرچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے بطور ٹیکنیکل ایڈوائزر ورلڈ بینک اپی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا"ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں"۔

https://twitter.com/x/status/1702764349566165378
پاکستان سے زبردستی چیئرمین نادرا کے عہدے سے ہٹائے جانے والے طارق ملک کے ایک بڑے عالمی ادارے میں ایک اہم عہدے پر تعینات ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی بدقسمتی اور سابق حکمرانوں کو خوب کوسا۔

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ طارق مک عمران خان کی محبت میں ورلڈ بینک کی نوکری چھوڑ کر پاکستان آیا تھا، تاہم انہیں آپریشن رجیم چینج کے بعد احکامات نا ماننے پر عہدے سے ہٹادیا گیا، الٹا ان پر جھوٹے کیسز بنانے کی کوشش بھی کی گئی،اب یہی نالائق ٹولہ جب بھیک مانگنے ورلڈ بینک جائے گا تو اسی طارق ملک کے آگے ہاتھ پھیلائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1702990032477503507
سینئر صحافی احمد نورانی نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ طارق ملک کاکول نہیں جاسکے، اگر وہ واقعی قابل ہوتے تو جنرل نا صحیح کم از کم بریگیڈیئر تو بن جاتے، انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ن لیگ جیسی کرپٹ جماعت نے ان سے دوبار جان چھڑوائی۔

https://twitter.com/x/status/1702883639451644271
صحافی سبیع کاظمی نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل، تانیہ ادرس، عاطف یا طارق ملک جیسے پروفیشنلز کو کمپنی کبھی پاکستان میں ٹکنے نہیں دیتی، کیونکہ ان سے ان کی بارہ جماعتوں کی پرفارمنس کھل کر سامنے آجاتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1703039892715172103
صحاف نجم الدین نے کہا کہ طارق ملک 2018 میں اقوام متحدہ میں اپنی نوکری چھوڑ کر اس وقت کے وزیراعظم کی درخواست پر پاکستان آئے اور چیئرمین نادرا کا عہدہ سنبھالا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1702894700473282771
احمد وڑائچ نے ردعمل دیتے ہوئے مشہور گانے "تیرا گھاٹا میرا کچھ نہیں جاتا" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طارق ملک عالمی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرچکے تھے، پاکستان میں انہیں چیئرمین نادرا کا عہدہ دے کر نکالا گیا، وہ ایک بار پھر عالمی ادارے میں اہم پوزیشن پر تعینات ہیں، پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟

https://twitter.com/x/status/1702781033010385306
ارسلان بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں قابل لوگوں کی کوئی قدر نہیں، ن لیگ نے اپنے پہلے دور میں انہیں نوکری سے نکالا،وہ بیرون ملک گئے اور ورلڈ بینک میں ملازمت اختیار کرلی، عمران خان کی حکومت میں انہیں دوبارہ چیئرمین نادرا لگایا گیا اور ن لیگ کی حخومت نے انہیں دوبارہ نوکری سے نکال دیا اور اب وہ ایک بار پھر ورلڈ بینک میں نوکری کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1702978594618610047
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بچہ خانزادہ نےکہا کہ طارق ملک دوبار پاکستان سے نکالے گئے اور عالمی اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز ہوگئے، پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟پاکستان کو توڑنے والوں کی نسلیں برباد ہوجائیں گی مگر یہ وطن تاقیامت قائم رہے گا۔

https://twitter.com/x/status/1702975216211861633
جاسمین نامی صارف نے کہا کہ حاضر سروس جنرل کو چیئرمین نادرا لگانے کیلئے جس طارق ملک کو نکالا گیا وہ ورلڈ بینک کا مشیر لگ گیا ہے، آپ ہر ادارے میں حاضر سروس و ریٹائرڈ لوگ لگاتے جائیں اور قابل لوگ ملک چھوڑتے چلے جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1702989987128475940
ماجد مہر نے کہا کہ بیرون ملک سے لاکھوں ڈالر کی تنخواہ و مراعات چھوڑ کر آنے والے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہر شخص کو یہاں سے کچھ عرصے بعد دوبارہ واپس جانا پڑتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1702919792699539882
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
دراصل ایف اے پاس جاہل مطی اللہ جانئے احساس کمتری کے مارے ہوئے گدھے قابل لوگو ں کی موجودگی میں اور بھئ زیادہ احساس کمتری محسوس کرتے ہیں مطی اللہ جان کی نسل کے جرنیل
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)

یہ ملک اپنے ہی قابل لوگ ڈیزرو نہیں کرتا . اگر کرتا ہوتا تو اس طرح کے ہیرے اپنے دل پر پتھر رکھکر اسے چھوڑ کر یہاں سے کبھی نہ جائیں
...اسی ملک کا اک اور ہیرا وطن کی محبت میں جیل کاٹ رہا ہے اور وہ حرام خور جنہیں جیل میں ہونا چاہئے وہ ملک کاٹ رہے ہیں۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
کسی سابقہ جرنیل کو کسی عالمی ادارے نے منہ لگایا ہو تو وہ خبر بھی لگانی چاہئے۔پاکستان میں ایسے نیم حکیم قبضہ گروپ نے پاکستان کا لاشہ دفنانے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی ۔دنیا ان پر تھوکتی بھی نہیں ۔ان کی وجہ سے پاکستان کا سارا ٹیلنٹ دوسرے ملکوں کے کام آتا ہے اور یہ کوڑا پاکستان کے حصے میں
 

Back
Top