
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آل راؤنڈر محمد حسین 44 برس کی عمر لاہور میں انتقال کرگئے۔
لاہور کے علاقے اسلامیہ پارک کے رہائشی 46 سالہ آل راؤنڈر محمد حسین کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔
محمد حسین نے دو ٹیسٹ اور چودہ ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
وہ بائیں ہاتھ کے جارحانہ بلے تھے۔انہوں نے 1996 سے 1998 تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی اگرچہ دوبارہ ٹیم کا حصہ نہ بن سکے لیکن انہوں نے 2009 تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی
وہ ستمبر 1997ء میں انضمام الحق کے ساتھ "ٹورنٹو واقعے" میں ملوث تھےجب 12 ویں کھلاڑی کے طور انہوں نے انضمام الحق کو کرکٹ بیٹ تھمایا جس سے اس نے ہجوم میں موجود ایک شخص پر حملہ کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hussain111.jpg
Last edited by a moderator: