سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ادا کی جانے والی پنشن کی تفصیلات سامنے آگئیں

pension111h1.jpg

پی سی بی ویلفیئر پالیسی کے تحت سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ادا کی جانے والی پنشن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔۔رپورٹ کے مطابق 24 سابق کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 54 ہزار روپے پنشن کی مد میں دیئے جاتے ہیں جن میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی شامل ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویلفیئر پالیسی کے تحت سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ادا کی جانے والی پنشن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے مجموعی طور پر 63 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن کی ادائیگی کی جا رہی ہے جن میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے شامل ہونے کے بعد تعداد 64 ہو گئی ہے۔


پی سی بی کی طرف سے اس وقت 63 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو مجموعی طور پر 92 لاکھ 76 ہزار روپے ٹیسٹ میچز کے حساب سے ماہانہ بنیادوں پر پنشن کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 24 سابق کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 54 ہزار روپے پنشن کی مد میں دیئے جاتے ہیں جن میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی شامل ہیں ، 7 سابق کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 48 ہزار روپے کے حساب سے ماہانہ بنیادوں پر پنشن دی جاتی ہے جبکہ 32 سابق کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 42 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں۔

چند روز پہلے ہی سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی بطور سابق کھلاڑی پنشن کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو درخواست دینے کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کیے تھے جس کے بعد انہیں بھی پی سی بی قانون کے تحت ماہانہ بنیادوں پر 1 لاکھ 54 ہزار روپے پنشن ادا کی جائے گی جبکہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ کے عہدے پر رہتے ہوئے کھلاڑیوں کی پنشنز میں 1 لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت ہر کیٹگری میں سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں فی کس 1لاکھ روپے اضافے کا اعلان کیا تھا جن کا اطلاق 60 سال یا اس سے زائد عمر کے کھلاڑیوں پر کیا گیا تھا۔ پنشن میں اضافے کے بعد دس یا کم ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے سابق کھلاڑیوں کو 1لاکھ 42 ہزار روپے ، 11سے 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق کھلاڑیوں کو 1لاکھ 48 ہزار روپے جبکہ 21 یا زائد ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پنشن 1لاکھ 52 ہزار روپے کردی گئی تھی ۔

پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں تبدیلی کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹ کی وفات کے بعد پنشن ان کی اہلیہ کو وصول کرنے کا اختیار دیا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے کھلاڑیوں کی وفات کے بعد ان کے ورثاء کو صرف ایک بار پنشن وصول کرنے کا حق حاصل تھا جو ان کی 12 ماہ کی پنشن کے برابر ہوتی تھی۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اطلاعاً عرض ہے کہ عمران خان کی پنشن کی رقم سیدھی شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ میں جاتی ہے . عمران نے کبھی اس میں سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا
 

Back
Top