
نومنتخب حکومت کے آتے ہی سابق وزیراعظم عمران خان کا پسماندہ آبادیوں میں کھانے کی فراہمی کا پہلا فلیگ شپ پروگرام "کوئی بھوکا نہ سوئے" بند کر دیا گیا۔
یہ پروگرام ایک سال قبل 11 اپریل کو عمران خان کی ہدایت پر پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ابتدائی طور پر اس پروگرام میں 60 کروڑ کا کھانا تقسیم کرنے کا انتظامی دعوی کیا گیا تھا۔
پروگرام کے تحت شہر بھر میں چار موبائل کچن وینز فعال کی گئیں، مختلف اقسام کے تازہ کھانے بے سہارا مستحقین اور مزدوروں میں تقسیم کئے گئے، پسماندہ آبادیوں میں لائیو تنور کے ساتھ کھانا تقسم کیا جا تا تھا۔
اس پروگرام کے تحت لاہور میں موبائل کچن وینز نے کھانا فراہم کیا جبکہ کھانے کا چاٹ روزانہ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے گزشتہ برس پروگرام کی لانچنگ کرائی۔
https://twitter.com/x/status/1514269556444995584
جب کہ اس کے بعد اس کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مزید تین شہروں تک وسعت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس پروگرام ذریعے ان مزدوروں ، دیہاڑی داروں اور کم اجرت ورکروں کو مفت کھانا تقسیم کیا جا رہا تھا جو احساس پناہ گاہوں اور لنگر خانوں تک نہیں پہنچ سکتے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے احساس کے تحت 10مارچ 2021کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں دیہاڑی داروں کو دن میں دو بار مفت کھانے کے ڈبے فراہم کرنے کیلئے ٹرک کچن کے تصور سے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا آغاز کیا تھا۔
Last edited by a moderator: