
سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیر احمد گھر کے باہر سے اغوا,سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان کو راولپنڈی میں ان کے گھر سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، زبیر احمد خان کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم افراد کو زبیر احمد خان کو اٹھاکر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
زبیر احمد خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کو راولپنڈی میں انکی رہائش گاہ گلنار کالونی قاسم مارکیٹ سے اغوا کیا گیا ، نامعلوم افراد گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر آئے اور والد کو اٹھا کر لے گئے۔
زبیر احمد خان وزیر اعلی شکایات سیل راولپنڈی کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1633577917149061120
ریس کورس پولیس کا کہنا ہے کہ زبیر احمد خان نیازی کے اغواکی درخواست موصول ہو گئی ہے، قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشیدچیمہ نے زبیر نیازی کے مبینہ اغوا کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔