سابق جج کے بیان حلفی پر آصف زرداری کا معنی خیز جواب

zardari-rana-shamim-11211.jpg

سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت اسلام آبا د میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کی جس میں ایک صحافی نے سابق جج کے بیان حلفی سے متعلق سوال کیا تو آصف زرداری نے معنی خیز جواب دیا۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ ایک سابق جج نے بیان حلفی دیا ہے کہ ثاقب نثار نے مریم نواز اور نواز شریف کی ضمانتیں مسترد کرنے کا کہا تھا، اس پر آپ کیا کہیں گے؟

جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ ہم پہلے ہی یہ رستہ دیکھ چکے ہیں، ماضی میں جسٹس قیوم ،سیف الرحمان اور کچھ دوستوں کی ایک ٹیپ بھی تھی۔سابق صدر آصف زرداری نے اپنے اپوزیشن اتحادی شہباز شریف کا نام تو نہیں لیا لیکن کچھ دوستوں کہہ کر بات کو ٹال دیا


آصف زرداری نے مزید کہا کہ مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں، مریم نواز کی درخواست سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، ہم پہلے ہی یہ رستہ دیکھ چکے ہیں۔

اس موقع پر آصف زرداری نے ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا؟،

جس پر آصف زرداری نے چہرے پر مسکراہٹ لاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460531066574295050
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
لوجی' عقل و دانش کا منبع، اور مولانا رُومی کا اُستاد جلوہ گر ہوئے، اور
خوشامدی حرامزادوں کو اُنکے فرمودات سننے، اور اقوالِ زرّیں نوٹ کرنے کا موقع ہاتھ آیا
 

Back
Top