سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹورٹ میک گل پر اغوا کے دوران کس طرح تشدد کیا گیا؟

6suartmacgillkidnap.jpg

آسٹریلیا کے سابق بولر اسٹورٹ میک گِل نے 15 ماہ قبل ہونے والے اپنے اغوا سے متعلق کئی راز اگل دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے کس طرح انہیں بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کس کس طرح ان پر ظلم کیا جاتا رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹورٹ میک گِل نے بتایا کہ 15 ماہ قبل 4 مسلح افراد نے انہیں اغوا کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں لیجا کر برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، اغواکاروں میں دو بھائی بھی شامل تھے۔

ایک غیر ملکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں گِل نے کہا کہ مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال کر ایسی جگہ لے جایا گیا جہاں سے میں واقف نہیں تھا، مجھے مار پیٹ کے بعد کرسی سے باندھ دیا گیا جبکہ 3 گھنٹوں بعد وہ مجھے گاڑی میں ڈال کر دوبارہ چھوڑ آئے۔

https://twitter.com/x/status/1537222788791947264
دوسری جانب کرکٹر کے اغوا میں ملوث دو بھائیوں نے گرفتاری کے بعد میک گِل پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ اسپنر خود ان کے ساتھ گئے تھے جبکہ اغوا کی بات بالکل غلط ہے۔

دوسری جانب کرکٹر کے اغوا کے مقدمے پر باقاعدہ سماعت کا آغاز آئندہ سال اکتوبر کے مہینے میں کی جائے گی جس کیلئے مدعی مقدمہ، ملزمان اور گواہوں کو ابھی سے پابند کر دیا گیا ہے۔
 

Back
Top