
آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
عدالتی حکم میں ہدایت کی گئی پیمرا اور پی ٹی اے عدالتی حکم کی پابندی یقینی بنائیں، حکم کی خلاف ورزی ہونے پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
حکم میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی مشروط طور پر موجود ہوگی۔شرط ہوگی عدالتی کارروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے، سائفر کیس کے ٹرائل کے دوران عام پبلک بھی موجود نہیں ہوگی۔
صحافی عمران میر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا خیال ہے گورے کو ہی واپس بلالیں کہ وہ ہمیں غلامی میں لے لے۔ کالوں کی غلامی میں تو منہ ہی کالا کروانا ہم نے۔ آپ نے سائفر لکھا، ٹی وی نے سائفر چلایا، میں نے سائفر کا ذکر کیا، سب نے سائفر کا نام لیا۔ کیا سب کے خلاف انگریز دور 1923 کے ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اب ؟
https://twitter.com/x/status/1735342503455539241
شاہین صہبائی نے اس پر کہا کہ باتیں بڑی بڑی، کام چھپ چھپا کے : عمران خان کے خلاف سایفر کیس اتنا کمزوراور بے وقوفی بد نیتی پر قائم ہوا ہے عدالت خود نہیں چاہتی اس کیس کو کوئی سنے اور دنیا میں انکی ہنسی نہ اڑائ جائے چور سب کام ایسے ہی کرتے ہیں - سب جانتے ہیں یہ سب دھاندھلی اور بے ایمانی ہے - صرف خان کو الیکشن سے روکنا ہے اور سب جج اورعدالتیں فوجی بوٹوں سے ڈر کے دم ہلا رہے ہیں - یہ دو چار بوٹوں والے جب گزر جایئں گے تو ان دم ہلانے والوں کو کوئی جگہ نہیں ملے گی
https://twitter.com/x/status/1735366621798011121
مغیث علی نے کہا کہ پاکستان سے باہر موجود صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے تو مزے ہوگئے وہ تو آرام سے کوریج کریں گے،لیکن پاکستان میں رہنے والوں کا کیا بنے گا؟ خاموشی ہی اختیار کرنا پڑے گی
https://twitter.com/x/status/1735353188914545149
ملیحہ ہاشمی نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسی کیا کارروائی کرنی ہے جو سائفر کیس کی سماعت کا احوال TV , اخبار اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1735354665666011243
صابرشاکر نے تبصرہ کیا کہ سائفر کورٹ نے پوری دنیا پر سائفر کیس کی رپورٹنگ پر پابندی عائد کردی اس حکم کا اطلاق ارض کائنات پر موجود ہر طرح کے ذرائع ابلاغ پر ہوگا
https://twitter.com/x/status/1735341970103357562
اکبر نے تبصرہ کیا کہ ایک سرکاری ملازم کے امریکہ جانے کے بعد اچانک سائفر ٹرائل کو مکمل خفیہ کردیا گیا نام لینے پر بھی پابندی عائد ۔۔ صرف اتنا کہنا کہ آج عمران خان نے جج کو غصے سے دیکھا اتنا کہنے پر بھی غداری کا مقدمہ بنے گا ۔۔ امریکہ میں آخر ایسا کیا ہوا ہوگا جو یہ حکم آیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1735333697384304676
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ایک طرف سائفر کیس کی کارروائی کی خبر دینے پر بھی پابندی اور دوسری طرف بھٹو کے مقدمے کو لائیو نشر کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1735358290480251022
رجب ضیاء نے لکھا کہ پہلے کہتے تھے کوئی سائفر تھا ہی نہیں یہ ایک ڈرامہ ہے، اج اسی سائفر کیس میں ایک سابقہ وزیراعظم جیل میں بند ہے، اور تو اور عوام کو مزید اندھیرے میں رکھنے کیلئے کیس کی نشریات پر تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1735346463146905804
عمر سعید نے طنز کی کیا کہ وطن عزیز میں مردہ شخص کا لائیو ٹرائل کیا جارہا ہے اور زندہ شخص کا خفیہ ٹرائل کیا جارہا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1735559516241158510
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-tirlah1i1h31.jpg