سائفر کیس کا جیل میں ٹرائل:فیصلہ کس کا مانا جائے گا؟

ami1h1h11h1.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کو ہدایت کی ہے کہ یہ آرڈر جس دن ملے اس دن سے لیکر چار ہفتوں میں کیس کا ٹرائل مکمل کیا جائے

اس پر صحافی ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ صورت حال دلچسپ سے مزید دلچسپ ، کافی سوالات جو سائفر کیس جیل ٹرائل سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے اپیل میں کل کے لئے وفاقی حکومت سے مانگ رکھے تھے ان کے جواب آج کے چیف جسٹس عامر فاروق کے فیصلے میں کسی نا کسی صورت موجود ہیں

پہلا سوال یہ ہے کہ . جیل ٹرائل کیوں ، وجہ کیا ؟ اس پر چیف جسٹس کے فیصلے میں لکھا گیا ہے " عمران خان بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں ان کی سیکورٹی کی وجہ سے جیل ٹرائل ہو رہا ہے عمران خان کی فیملی اس سے قبل ان کے حوالے سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کر چکی ہر سماعت پر جیل سے عدالت لانا عمران خان کے لیے سیکورٹی خدشات پیدا کر سکتا ہے "
https://twitter.com/x/status/1724800667276239231

دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر جیل ٹرائل پراسس مکمل نہیں ہوا تو جو ٹرائل ہو چکا اس کا اسٹیٹس کیا ہو گا ؟

اس پر شاہ محمود قریشی کیس کے فیصلے میں چیف جسٹس نے کہا کہ " کوئی پروسیڈنگ صرف اس بنیاد پر کالعدم نہیں ہو سکتی کہ غلط جگہ پر وہ ہوئی جب تک کہ انصاف کی فراہمی میں ناکامی ظاہر نا ہو جائے

صحافی فیاض محمود کا اس پر کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ آٹھ نومبر کا ہے جس میں چار ہفتوں میں سائفر کیس کا ٹرائل نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈویژن بینچ نے 14 نومبر کے حکم میں 16 نومبر تک حکم امتناع دیا تھا۔ اب ٹرائل کورٹ سنگل بینچ کا فیصلہ نہیں بلکہ ڈویژن بینچ کے آرڈر پر عمل کرے گی

انہوں نے مزید کہا کہ اور اگر کل حکم امتناع میں توسیع ہوجاتی ہے تو پھر ٹرائل کورٹ چار ہفتوں میں سائفر کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کی پابند نہیں کیونکہ حکم امتناع دورکنی بینچ نے دے رکھا ہے اور وہی حکم ہی ٹرائل کورٹ مانے گی
https://twitter.com/x/status/1724804165183185209
شاہز یب خانزادہ کے سوالات اٹھانے پر صحافی ثاقب بشیر نے کہا کہ ایک ہی ہائیکورٹ کی دو عدالتیں ایک ہی معاملے کی الگ الگ تشریح کر رہی ہیں الگ الگ فیصلے آرہے عجیب صورت حال ہے
https://twitter.com/x/status/1724858789365531047
انکا مزید کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ کل سائفر ٹرائل روکنے کے حکم میں توسیع کرتا ہے تو اس صورت آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے سامنے پراسیکیوشن سنگل بنچ کا اور پی ٹی آئی ڈویژن کے آرڈر کی مصدقہ کاپی لیکر پہنچے گی ایک کہے گا ایک ماہ میں ٹرائل ختم کرو دوسرا کہے گا اسٹے ہے ۔۔۔ لیکن اس صورت میں ڈویژن بنچ کا آرڈر ہی چلے گا
https://twitter.com/x/status/1724805521205858627
 

چاچا بوٹا

MPA (400+ posts)
جنریلوں کا۔استعمال شدہ کنڈوم ۔ فروق پٹواری اپنی ہی کورٹ کے ججوں کے ھاتھوں روز اپنی چڈی اترواتا ہے لیکن کیا ہے کہ پٹواری ہو اور بے غیرت نہ ہو ایسا کیسے ممکن ہے
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
...is Qazi ko aur kuch nahi to "Farooq" naam ki kaaj rakh leni chahiay.
Ya phir shayad isay maloom hi na ho ki Farooq kis moqaddas hasti ka laqab tha.
 

Back
Top