زیادہ کھانا جگر کی خرابی کا باعث

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
زیادہ کھانا موٹاپے کے ساتھ جگر کی خرابی کا بھی باعث ہو سکتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک جمعـء 8 مئ 2015
1507734_450167308475786_6766420099525919579_n.jpg


جگر کو فعال رکھنے کے لئے زیادہ کھانے سے پرہیز کرنا چاہئیے، تحقیق۔ فوٹو: فائل

میڈرڈ: ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ضرورت سے زیادہ کھانا موٹاپے کے ساتھ جگر کی خرابی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
اسپین کے انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ میڈیسن کی تحقیق کے مطابق حد سے زیادہ کھانا جہاں موٹاپے کا باعث ہوتا ہے وہیں جگر پر بھی اس کے منفی نتائج مرتب ہوتے ہیں جو جگر کی کارکردگی کو متاثر کرسکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جب ہماری خوراک میں موجود گلوکوز جسم کے استعمال میں نہیں آتے تو خون میں شامل ہو کر جسم کو توانائی فراہم کرنے والے گلائیکوجن کی صورت میں جگر میں جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور حد سے زیادہ خوراک کے استعمال سے یہ گلائیکوجن زیادہ تعداد میں بننا شروع ہوجاتے ہیں اور ٹھیک سے اپنا کام نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے جگر کی کارکردگی متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
محقیقین کا کہنا ہے کہ جگر کو فعال رکھنے کے لئے زیادہ کھانے سے پرہیز کرنا چاہئیے کیونکہ جن لوگوں کی خوراک مناسب ہوتی ہے ان کا جگر زیادہ خوارک استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھاتا ہے اور ان افراد میں بیماریاں بھی کم جنم لیتی ہیں۔
http://www.express.pk/story/354865/
 
Last edited by a moderator:

Back
Top