
بھارت میں لوگوں کی بے حسی دیکھ کر انسانیت بھی شرما گئی، جنسی زیادتی کا شکار 12 سالہ لڑکی نیم برہنہ حالت میں جسم ڈھانپنے کیلئے لوگوں کے دروازے بجاتی رہی مگر بے حس لوگوں نے دروازہ نا کھولا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں جنسی زیادتی کا شکار12 سالہ لڑکی برہنہ حالات میں لوگوں کے دروازے بجاکر کپڑوں کیلئے مدد مانگتی رہی مگر بے حس لوگوں نے دروازہ نا کھولا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ لوگ ایک بچی کو برہنہ حالت میں سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے، لڑکی سے جنسی زیادتی کی گئی تھی، لڑکی اپنے ہاتھوں سے جسم کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے سڑک کے اردگرد بنے گھروں کے دروازے بجاتی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کی دستک پر ایک گھر کا دروازہ کھلتا ہے اور ایک آدمی باہر نکلتا ہے مگر وہ بچی کی مدد کی درخواست پر انکار کردیتا ہے، ایک دروازہ بند ہونے پر بچی امید لیے دیگر دروازے کھٹکھٹاتی دکھائی دی مگر کسی نے دروازہ نا کھولا۔
پولیس کے مطابق لڑکی ذہنی معذور معلوم ہوتی ہے اور وہ اپنا نام اور ایڈریس بھی نہیں بتاپارہی، لڑکی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور اس کی شناخت کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3madhiapadeshshbachi.png