
زیادتی کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر کرکٹر یاسر شاہ کا دوست عدالت سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی جانب سے مبینہ طور پر لڑکی کو ہراساں و زیادتی کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے دلائل سننے کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت کی جانب سے کیس کے مرکزی ملزم فرحان الدین کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کی گئی۔جس کے بعد ملزم فرحان الدین کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس بھی اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔
وضح رہے کہ 14 سالہ لڑکی کے ماموں نے یاسر شاہ اورانکے دوست کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروادیا تھا لڑکی کے مطابق ایف آئی آر کےمطابق یاسر شاہ ار اسکے دوست فرحان مجھ سے وٹس ایپ پر بات کرواتا تھا،دونوں نے مجھے بھلاپھسلا کر شیشے میں اتارا ۔
ایف آئی آر کے مطابق 14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بیٹھایااورایف الیون فلیٹ پرلے گیا، فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی ،مزاحمت کرنے پرمیرے ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی اور مجھے دھمکی دی کہ کسی سے ذکرکیاتو ویڈیو وائرل کردونگا اورجان سے بھی مار دونگا۔
ایف آئی آر کے مطابق فرحان نے یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی،یاسرشاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں کسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا،فرحان نے بعد میں بھی بلیک میل کیا اور زیادتی کانشانہ بنایا،فرحان یاسرشاہ سے فون پربات کرواتااور اس سے بھی تعلقات استوار کرنے پر مجبورکرتا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق 11ستمبرکو وٹس ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کےبارے میں بتایا تو مذاق اڑیا اور کہا کہ مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں۔ یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے،اعلی افسران سے دوستی ہے۔
لڑکی کے مطابق جب پولیس درخواست دینے کا کہا تویاسر شاہ نے کہا کہ جوہونا تھا ہوگیا ،تمہارے نام پرفلیٹ کرادونگااور18 سال تک تمہارے اخراجات بھی برداشت کروں گا ،فرحان سے نکاح کرلو
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/yasirii11.jpg