زور سے پکڑ کر رکھنا

monh zorr

Minister (2k+ posts)
پکڑ کر رکھنا بھائی،،پکڑ کر

عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگایا،کرپشن،فریب،دھاندلی،اور خاندانی سیاست کے خلاف آواز بلندکی،قوم کے پاس کونسا راستہ تھا کہ اسکے ساتھ نہ چلتی،،خاص طور سے جبکہ ہمارے لیڈر، زرداری،نواز شریف، منور حسن ،فضل الرحمان، الطاف حسین،اسفندیار ولی ہوں، اور لوگ عرصہ سے انہیں آزما رہے ہوں

قوم نے عمران خان کا ساتھ دیا ،بہت خوشی کی بات ہے، لیکن میں ڈرتا ہوں،،

قوم کے سر پر پہلے بھی نجات دہندہ سوار کرآئے گئے ہیں،
ایوب خان ،پہلا غدار،پہلا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بھی نظام بدلنے آیا تھا،،
پھر انکا دست راست ذوالفقار بھٹو بھی نظام بدلنے اور غریبوں کو روٹی کپڑا مکان دینے آیا تھا،
پھرجنرل ضیاء،نظام بدلنے اور ایمان بچانے آیا،،
اسی طرح لوگ آتے رہے اور نظام بدلتے رہے،

پاکستان میں نظام بدلنے کیلئے ،،،ہر پندرہ سے بیس سال بعد ایک نیا چہرہ متعارف کرآیا جاتا ہے،کیونکہ لوگ پرانے سے اتنے متنفر ہوچکے ہوتے ہیں کہ اسے ہاتھ پکڑ کر اتارنے کیلئے تل جاتے ہیں،

میں ڈرتا ہوں کے عمران بھی اسٹیٹس کو،،کا نیا ہیرو نہ نکلے یا اسے بھی ،،اسٹیٹس کو،،نہ ہڑپ کر جائے،،،
، اس کے لئے اسکے پیچھے اور ساتھ چلنے والوں کا فرض ہے،کہ وہ عمرآن کو اپنے دعوؤں سے نہ ہٹنے دیں
،اسے یہ احساس نہ ہونے دیں کے لوگ اسے دیوتا سمجھتے ہیں،اور وہ کچھ بھی کرلے کوئی پوچھنے والا نہیں
، اگر نوجوانوں نے اسے قابو کرلیا، اور اپنی اس تنظیم میں اپنے لیڈر میرٹ پر چن لئے تو سمجھیں ملک کا بیڑہ پار ہے،
،ورنہ بھٹو والا ڈرامہ ایک دفعہ اور چلے گا،
،عمرآن اچھا آدمی ہے مگر اسے اچھا رہنے پرآپ لوگ مجبور رکھ سکتےہیں

اسے مجبور رکھنا دوستو،، جو وہ کہتا ہے اسے اس کام کو ویسے ہی کرنے پر مجبور رکھنا،،اب ہمارے پاس نہ زیادہ راستے،،،ہیں اور نہ وقت
منہ زور

،2014-09-23
 

Annie

Moderator
اسے مجبور رکھنا دوستو،، جو وہ کہتا ہے اسے اس کام کو ویسے ہی کرنے پر مجبور رکھنا،،اب ہمارے پاس نہ زیادہ راستے،،،ہیں اور نہ وقت
میرا خیال ہے کسی کو بھی اچھائی پر یا اصولوں پر مجبور نہیں رکھا جا سکتا ، اچھائی انسان کی نیچر میں ہوتی ہے اور برائی بھی ، آج تک پوری قوم زرداری اور نواز کو کرپشن سے دور رہنے پر مجبور نہیں کر سکی ، انسان کا اپنا ضمیر زندہ ہونا چاہئیے
اسی طرح خان صاحب کی کوالیٹی یہی ہونا چاہیے کے وہ اپنے وعدوں اور ارادوں پر قائم رہیں انکی ایمانداری اور عزم لوگوں کو انکی طرف کھینچتا ہے اور خان صاحب کا یہی پلس پواینٹ ہے
 

chacha jani

Chief Minister (5k+ posts)
ھما ری قوم کا المیہ یہ ھے کہ اگر کو یی اصلاح کی کو شش بھی کرے تو "پا لمیا لو" ما نا کے عمران خان پرفکٹ نھیں اور نا ھی اس دنیا میں کو یی ایسا ھو سکتا ھے۔
بھا یی صا حب اسی پر گزارہ کری یں کھیں یہ نا ھو۔ کہ سوکھے تے مل ما ھییا۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Every man opponent and they keep opposing it does not matter how good and honest he is... we have seen Our prophetpbuh has a full army of opponent when he start to spread the massage of Allah and that enemy did every thing to discredit our prophet pbuheven they want to murder of Prophet Muhammadpbuh ...
IK is quite honest and since with helping poor people of pak but he got so many opponent .....they always talk against and propagate against him ...

اس کے مخالفین کو دیکھو کے وہ کون ہیں تمھیں اندازہ ہو جائے گا کے وہ غلط راستے پر ہے یا سیدھے راستے پر
کیا اس کے مخالفین میں کوئی ایک بھی اپنے شعبے کا صاحب کردار ہے؟دینی ہو یا دنیوی ہر وہ اس کی مخالفت کرتا ہے جو اس قوم کے لئے شرمندگی ہے.اس کے باوجود عمران خان میں ایک نہیں ایک سے زیادہ خامیاں ہیں وہ کوئی دیوتا نہیں لیکن ہمیں اس کو ذاتی طور پر فرشتہ نہ دیکھنے سے مطلب نہ بنانے سے ہمیں اس سے تعلق اس ملک کی وجہ سے رکھنا ہے کیونکہ اس کے بعد اس ملک میں کوئی ایک بھی ایسا انسان نہیں کے جس میں اس ملک سے اس کے لوگوں سے محبّت بھی ہو اور صلاحیت بھی ہو اور وہ کرنا بھی چاہے کچھ اس کے لئے.
 

Ali raza babar

Chief Minister (5k+ posts)
Hazrat Umer R.A nay poocha . Logo Umer bhatak gya to kia kero gay.

Jawaab aya. TALWAAR say seedha ker dain gay.

Aisay ho jao . Umer jaisa aa jaye ga.