زندگی میں پہلی باراتنی گالیاں سُننے کومل رہی ہیں،چائلڈ ولاگر کےوالدکاانکشاف

1sheerazwalidkakainksz.png

انتہائی کم عرصے اور کم عمر میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ننھے وی لاگر شیراز کے والد کو بیٹے کی وی لاگنگ چُھڑوانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

وی لاگر شیراز کے والد محمد تقی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا تھا کہ شہرت کی وجہ سے شیراز کے رویے میں تبدیلی آئی ہے، اس شہرت کی وجہ سے اُنہوں نے اُس شیراز کو کھو دیا جو سب سے پیار سے ملتا تھا اور سب کی عزت کرتا تھا۔

شیراز کے والد نے کہا تھا کہ شہرت کے بعد سے شیراز گاؤں کے لوگوں سے پہلے کی طرح اچھے طریقے سے نہیں مل رہا اور نہ ہی اپنی پڑھائی پر توجہ دے رہا ہے، اسی وجہ سے اُنہوں نے کچھ عرصے کے لیے شیراز کو وی لاگنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس فیصلے پر جہاں شیراز کے مداحوں نے اُن کے والد کی تعریف کی تو وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ننھے شیراز کے والد پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ یہ سب کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


ناقدین کا کہنا تھا کہ محمد تقی نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے لیے اپنے دونوں بچوں شیراز اور مسکان کا استعمال کیا اور اب مقبولیت حاصل ہونے کے بعد دونوں بچوں کو پیچھے کرکے خود بھی شہرت حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
شیراز کے والد کی یہ ،ویڈیو ،بھی اسکے بچے کی ،وی لاگنگ ، کا ہی حصہ ہے