
ایک طرف زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ سے کم درآمدی بل کے برابر رہ گئے تو دوسری جانب حکومت کی 165 لگژری گاڑیوں کی بکنگ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر رہ گئی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی مزید کمی،غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی، وزارت خزانہ کے مطابق جلد سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی رقم ملنے کے امکانات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جنیوا کانفرنس میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کے لگ بھگ غیر ملکی امداد کے حصول کی کوشش کرے گا
ایک طرف تو زرمبادلہ کے بحران کی وجہ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں تو دوسری طرف حکومت نے 165 لگژری گاڑیوں کی بکنگ اور ان کے لیے ایل سیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
اے آروائی کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے باوجود لگژری گاڑیوں کے لیے ایل سیز کی پابندی میں نرمی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 165 لگژری گاڑیوں کے لیے ایل سیز کا گرین سگنل دے دیا گیا، لگژری گاڑی کی قیمت 5 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ اب لگژری گاڑیوں کی بکنگ جنوری اور ڈلیوری مارچ میں ہوگی، پہلے مرحلے میں 65 اور دوسرے مرحلے میں 100 گاڑیوں کی بکنگ کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود چھ ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/isha111i.jpg