زرمبادلہ کے ذخائر مزید گرگئے، صرف 3 ہفتوں کے درآمدی بلز کے برابر رہ گئے

ishaq1h1h113.jpg

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی واقع ہو گئی جو 6 جنوری تک ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے بعد ملک کے موجودہ زر مبادلہ کے ذخائر بمشکل صرف تین ہفتوں کی درآمدات کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر کی یہ کم سطح بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مرکزی بینک نے مزید کہا کہ کمرشل بینکوں کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے نیٹ ذخائر 5 ارب 80 کروڑ ڈالر اور مجموعی لیکوئڈ ذخائر 10 ارب 10 کروڑ ڈالر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1613593063225692161
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے حالیہ سخت اقدامات کے باوجود نومبر اور دسمبر دونوں مہینوں میں پاکستان کا ماہانہ درآمدی بل 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تھا۔

واضح رہے کہ ملک اس وقت نقد رقم کے شدید بحران سے دوچار ہے، زر مبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کے باعث پاکستانی روپے کی قدر پہلے ہی امریکی ڈالر اور دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں بہت زیادہ گراوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔
 

Back
Top