
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق ایک ہفتے کےدوران ملکی ذخائر میں ایک کروڑ80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اضافے کے بعد ملکی ذخائر5اعشاریہ 45 ارب ڈالر سے بڑھ کر 5اعشاریہ52 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 9کروڑ20 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد9اعشاریہ75 ارب ڈالر سے بڑھ کر 9اعشاریہ84 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7اعشاریہ40 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 5اعشاریہ52 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے باوجود روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر 282 روپے تک جبکہ اوپن مارکیٹ میں 285 روپے تک ٹریڈ کررہا ہے۔
چینی بنک کی جانب سے 70 کروڑ روپے قرضہ کے بعد توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ نہ صرف ڈالر کی قیمت کو بریک لگ جائے گی بلکہ قیمت میں واضح کمی ہوگی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ishaaiqhhqq.jpg