ریکوڈک منصوبہ،بلوچستان کو سالانہ کتنے سو ارب روپے ملیں گے؟

quddhaa112.jpg


وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے واضح کیا کہ ریکوڈک منصوبے سے صوبے کو بغیر کسی سرمایہ کاری کے سالانہ 300 ارب روپے حاصل ہوں گے، یہ سرمایہ کاری کا گیٹ وے ہے۔

کوئٹہ میں دسویں نیشنل ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ریکو ڈک منصوبہ 8 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لا رہا ہے، معاہدے کو سیاسی بنانا ملک اور صوبے کے مفاد میں نہیں ہے، پاک فوج نے معاہدے میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کی معدنیات صوبے اور ملک کا مستقبل ہیں، ریکوڈک منصوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کا گیٹ وے ہے، جس سے وفاق نے اپنا 25 فیصد اور ہمارا پندرہ فیصد کا حصہ اپنی جیب سے خریدا ہے، اب ہم بغیر کسی سرمایہ کاری کے 25 فیصد منافع کے مالک ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو ملک کے اثاثے جرمانے میں چلے جاتے،ہمیں کسی قسم کے اخراجات اور خرچے کے بغیر سالانہ 300 ارب روپے ملیں گے جبکہ 200 ارب روپے وفاقی حکومت کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت ہم جب چائیں اختیار واپس لے سکتے ہیں،انسرجنسی سے بلوچ علاقے شدید متاثر ہوئے دونوں طرف اپنے ہی لوگ مرے،پاکستان مضبوط اور بہت سے ملکوں سے بہت اچھا ہے۔

ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پاگیا، معاہدے پر بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے نے دستخط کیے، جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے نے دستخط کیے۔

سپریم کورٹ نے رواں ماہ نئے ریکوڈک منصوبے کو قانونی قرار دیا تھا،سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ یہ رائے عدالت عظمیٰ کے 2013 کے فیصلے کے خلاف نہیں ہے،نیا ریکوڈک معاہدہ قانونی ہے، اس میں کوئی غیر قانونی بات نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ صدارتی ریفرنس میں دو سوالات پوچھے گئے تھے۔ معدنی وسائل کی ترقی کے لیے سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت قانون بنا چکی ہے۔ آئین پاکستان خلاف قانون قومی اثاثوں کے معاہدے کی اجازت نہیں دیتا، صوبے معدنیات سے متعلق قوانین میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔‘
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Politics aside... Baluchistan deserves it.
Koi faida nahi, agar Balouchistan ko daily ke hisaab se $1 trillion bhi millay. All the money will go into wadera's and jurnails pockets. Baluchistan is literally under martial law, it is their territory and a lot of money is being made by them there.

There should be a lot more focus on rural sindh and balouchistan in Khan's next govt (Inshallah) Sindh needs independence from PPP and Balouchistan from Jurnails and waderas
 

Back
Top