
ماہر معیشت حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نےہماری ریٹنگ اس قدرگرادی ہے کہ اب ہم ان ممالک میں شامل ہوچکے ہیں جن کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔
جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے حفیظ پاشا نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ حالات بہت خراب ہوچکے ہیں،عالمی ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ میں کمی کی وجہ سے ہمارے بانڈز کی قدر میں 60 فیصدکم ہوچکی ہے،اس کے نتیجے میں جو ہمیں تقریبا 3ارب ڈالر ز کے بانڈز فلوٹ کرنے تھے اب وہ بہت مشکل ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کو بہت کم پیسے ملے ہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے 1اعشاریہ 2 ارب ڈالر ضرور آئے، ہمیں امید تھی کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کےبعدپاکستان میں پیسہ آئے گامگر خطرناک بات یہ ہے کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طورپرصرف 1 ارب ڈالر پاکستان آیا ہے،
حالانکہ حکومت کی اپنی ضرورت 22 ارب ڈالر ہے، اور پہلے تین ماہ میں صرف 2 ارب ڈالر ہمیں موصول ہوئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hafeez-a.jpg