
رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی جبکہ رینجرز نے احسن اقبال مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر کو گرین لائن کے پیڈسٹرین پل پر جانے سے روک دیا۔
عمران خان کے افتتاح سے پہلے احسن اقبال نے کراچی کے علاقے نظام آباد میں گرین لائن منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی کا سفر موجود حکومت نے ختم کر دیا، گرین لائن بس منصوبہ ہم نے شروع کیا تھا۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے پریس بریفنگ کے دوران ہاتھ اٹھا کر ہاتھ پر ڈنڈے لگنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افتتاح کے لئے پہنچے تو حکومت نے بدترین ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا۔ حکومت رینجرز سے بھی پولیس والا کام لے رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کیا، ہم نے کراچی کی معیشت کا پہیہ دوبارہ چلایا، سکھر سے ملتان موٹروے ن لیگ کے دور میں مکمل ہوئی، میں نے پہلے بھی گولیاں کھائی ہیں، آج کراچی والوں کیلئے لاٹھیاں کھائیں، اس پر مجھے فخر ہے، موجودہ حکومت نے گرین لائن منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا، منصوبے سے روزانہ لاکھوں لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کچھ روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 10 دسمبر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کراچی والوں کیلئے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahsan-green-khi111.jpg