
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے ایک طنز کا بھرپور جوابی ردعمل سے دفاع کرتے ہوئے انہیں "بلیک بیری چورنی" کہہ ڈالا۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ جس ملک میں رکشوں پر "بے وفا"، بسوں پر "بس نہیں چلتا" اور ٹرکوں پر "دلہن ایک رات کی" لکھا جا سکتا ہے وہاں بلیک بیری چورنی اور مطلقہ ریحام خان کی مسلسل بھیں بھیں پر چند فارغ لوگوں کا کان دھرنا حیرت کی بات نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1475036277259051008
یاد رہے کہ انہوں نے یہ جواب ریحام خان کے ایک بیان پر دیا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ایماندار کہے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس ملک میں رکشوں پر ایف16، بسوں پر فلائنگ کوچ لکھا جا سکتا ہے وہاں کپتان کے ساتھ ایماندار لکھنے پر کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1473712248673783811
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1rehmamir.jpg