ریحام خان کی کتاب مکمل فلاپ - تین اہم وجوہات
ریحام خان کی کتاب پبلش ہوتے ہیں ایک بڑی ناکامی سے دوچار ہے۔ پہلی بات تو یہ سمجھ لیجیے کہ اس کتاب کا مقصد پیسے کمانا نہیں تھا۔ جیسا کہ ہر مصنف کی سوچ ہوتی ہے کہ اس کی کتاب زیادہ سے زیادہ خریدی جائے گی اور اس کو رائلٹی کی مد میں پبلشر کی طرف سے پیسے ملیں گے۔ ریحام خان کے کیس میں ایسا نہیں ہے کیونکہ اس کتاب سے پیسے کمانے ہی نہیں تھے۔ اس کتاب کا اصل اور واحد مقصد عمران خان کو نقصان پہنچانا تھا
میرے تجزیے کے مطابق یہ کتاب مکمل طور پر فلاپ ہے اور اس کتاب سے جو فائدے سوچے گئے تھے، مخالفین وہ فائدے نہیں اٹھا پائیں گے۔ اس کی تین وجوہات ہیں
پہلی وجہ تو یہ ہے کہ یہ کتاب لندن میں پبلش کی گئی ہے اور وہ بھی امیزون ویب سائٹ پر۔ پاکستانی الیکشنوں میں تارکینِ وطن چونکہ ووٹ ڈال ہی نہیں رہے اس لیے ان کا کتاب پڑھنا یا نہ پڑھنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ ایک تو یہ کتاب فی الوقت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے اور اگر واٹس ایپ کے ذریعے کسی کے پاس یہ کتاب پہنچ بھی جائے تو انگریزی میں لکھی اتنی طویل بکواس کون پڑھے ؟
اچھا ۔۔۔ اب جسے انگریزی آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ تھوڑا پڑھا لکھا انسان ہے تو کیا کوئی پڑھا لکھا باشعور آدمی اس پورنوگرافی کو پڑھ کر کسی بھی صورت ریحام خان کو حق بجانب تصور کر سکتا ہے ؟ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اور پٹواریوں کو انگریزی آتی ہی نہیں تو یہ کتاب پہلے مرحلے پر اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے کہ وہ لوگوں کا ذہن بدل سکے۔
دوسرا اہم مقصد جو اس کتاب سے حاصل کیا جانا تھا، وہ تھا ایک پروپیگنڈا جنریٹ کرنا۔ لیکن اس محاذ پر بھی اس طرح ناکامی ہوتی ہے کہ یہ کتاب پہلے ہی متنازعہ ہو چکی ہے۔ حمزہ علی عباسی نے یہ کتاب پہلے ہی ریلیز کر کے اس غبارے سے ہوا نکال دی ہے جس کی وجہ سے وہ جو ایک ہوا بننی تھی، وہ بن کر ختم ہو چکی ہے۔ اب کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ الیکشن سے پہلے اہم موضوعات چھوڑ کر ریحام خان کی پورنوگرافی پر بحث کی جائے
تیسرا اور اہم نقطہ اس کتاب کی اشاعت کی ٹائمنگ ہے۔
ریحام خان نے کئی مرتبہ کہا کہ وہ یہ کتاب الیکشن سے پہلے شائع کرے گی تا کہ لوگوں کو عمران خان کے خلاف ابھارا جا سکے۔ لیکن آج سے چھ مہینے پہلے یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ الیکشن سے پہلے حالات ایسے حیرت انگیز ہو جائیں گے کہ ریحام کی گھٹیا کی کتاب کی طرف کوئی توجہ بھی نہیں دے گا۔ نوازشریف کو سزا ہو گئی اور کل نوازشریف پاکستان آ رہا ہے، ایسے موقع پر پورا میڈیا کل نوازشریف کے پاکستان آنے اور نیب کی کاروائی کو کور کرنے لگا ہے اور آج کے تمام پروگرام اسی موضوعات پر ہوں گے تو بھلا اب ریحام کی کتاب پر کون کیا بولے گا ؟ اس لیے یہ ٹائمنگ مکمل طور پر غیر موزوں ہے۔
ان تین وجوہات کی بنا پر میں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ریحام خان کی کتاب ایک بوگس اور فلاپ کتاب ہے اور یہ کتاب ریحام خان کا آخری اور واحد حربہ تھا جو ناکام بھی ہوا اور ایکسپوز بھی۔ اب ریحام خان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے، نون لیگ کے نذدیک اب ریحام خان ایک استعمال شدہ ٹشوپیپر ہے جس کی جگہ ڈسٹ بن ہے۔۔۔۔!!۔
تحریر و تجزیہ: عاشور بابا
Join my facebook page - AashoorBaba