
پاکستان بھر کے شہری بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے پریشان ہیں اور حکومت وعدوں، دعوئوں کے باوجود ان کو ریلیف دینے میں ناکام ہے، عام شہریوں کے ساتھ ساتھ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو بھی بجلی کے بل نے پریشان کر دیا ہے۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو ان کے لاہور والے گھر کا بجلی کا بل 59 ہزار 471 روپے آیا ہے جس نے انہیں پریشان کر دیا ہے اور وہ معاملے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سامنے لے آئیں۔
ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: یہ میرے لاہور والے گھر کا جون کے مہینے کا بجلی کا بل ہے جہاں پر میں نے صرف 12 دن گزارے تھے۔ گھر کے ایک کمرے میں رہائش پذیر رہی جہاں پر صرف ایک اے سی استعمال ہوتا رہا ہے وہ بھی بالکل نیا ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو بے حس قرارد یتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ لاہور کی بات ہے، کراچی جیسے شہر میں کوئی ایسا شخص جس کی ماہانہ آمدن 1 یا 2 لاکھ روپے ہے اور چھوٹے بچے سکول یا کالج میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ اتنا زیادہ بل کیسے برداشت کر سکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1808398971053953451
انہوں نے لکھا کہ ریٹائرڈ پنشنرز اتنا زیادہ بل کیسے ادا کر سکتے ہیں؟ مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے مجرمانہ بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ایک اور پوسٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی گزشتہ الیکشن مہم میں بجلی بلوں کی قیمتوں کے خلاف کی گئی ایک تقریر کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا: پوچھنا تھا کہ اگلی بار جب مسلم لیگ ن ووٹ مانگنے آئے تو بھی یہی کرنا ہے یا یہ آفر صرف محدود مدت یعنی گزشتہ الیکشن کے لیے تھی!
https://twitter.com/x/status/1809207093917802954
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5rehambijlibills.png
Last edited by a moderator: