
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ۔۔ ڈالر کی قیمت 188 روپے 66 پیسے ہوگئی۔
اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 13 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 188 روپے 66 پیسے ہوگئی۔
https://twitter.com/x/status/1523969127169368064
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت تشویشناک حد تک بڑھ گئی اور ڈالر کی قیمت 189 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔
صحافی مبشرزیدی کے مطابق اس حکومت کے آنے کے بعد 16 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 25 پیسے اضافہ ہوچکا ہےجس کی وجہ سے پاکستان کا قرضہ 930 ارب روپے بڑھ گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1523962444204359680
دوسری جانب آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھنے میں آئی۔ اب تک 100 انڈیکس میں 131 پوائنٹس اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد انڈیکس کا حجم 43ہزار 525 تک پہنچ گیا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1590 پوائنٹس تک کمی دیکھنے میں آئی جبکہ ڈالر کی قیمت بھی گزشتہ روز 187 روپے 53 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-pkr-psx-111.jpg