
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل تنزلی ، سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 35.12 پوائنٹس کی تیزی ۔
تفصیلات ک مطابق روپے کےمقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہونے لگی اور ڈالر کی قدر میں آج 40 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تنزلی آنے لگی،
امریکی ڈار کی قدر 40 پیسے کمی کے بعد 176 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1481207892678410242
دوسری جانب آج سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا آغاز ہونے کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی لیکن اسکے بعد اتار چڑھاؤ جاری رہا اور کاروباری دن کے اختتام پر 35.12 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45916.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا،
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.08 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 53 لاکھ 11 ہزار 623 شیئرز کا لین دین ہوا۔

کاروباری دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا لیکن یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور مسلسل اتارچڑھاؤ کے بعد 35 پوائنٹس اضافے کے ساتھ کاروباری د کا اختتام ہوا۔
Last edited: