روپے کی مزید پسپائی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 227 روپے تک پہنچ گیا

dollar111.jpg


آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہو گیا۔

اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 17پیسے مہنگا ہونے کے بعد220 روپے 88 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1582687291893350403
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 75 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227 روپے 95 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 386 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 42226 پر پہنچ گیا جبکہ 100 انڈیکس نے ایک بار پھر 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔

واضح رہے کہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مسلسل ڈالر کی قیمت بڑھ رہی تھی، اسحاق ڈار کی دوبارہ آمد پر توقع کی جارہی تھی کہ وہ ڈالر کو لگام ڈالنے میں کامیاب ہوجائیں گے ، اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد ڈالر نیچے آنا شروع ہوا لیکن ایک بار پھر قیمت بڑھنا شروع ہوگئی۔
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
Our deficit is growing so this will keep on declining. Dar may however spend all the reserves in maintaining the price
 

Back
Top