روپے کی قدر میں کمی،اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

9-16-22.jpg


ملک میں سیاسی بے یقینی کےباوجود معاشی میدان سے اچھی خبر آرہی ہے،اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں 255 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا ، مارکیٹ میں یہ اضافہ مثبت صفراعشاریہ59 فیصد کی شرح سے تبدیلی لایا۔

گزشتہ روز 43ہزار 719 پوائنٹس کی سطح پر بند ہونے والا ہنڈرڈ انڈیکس آج کاروبار کا اختتام پر255اعشاریہ87 پوائنٹس اضافے کے بعد 43ہزار975اعشاریہ69 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Capture.png


میڈیا رپورٹس کے مطابق آج مجموعی طور پر 23 کروڑ65لاکھ سے زائد حصص کے سودے ہوئے، گزشتہ روز خرید وفروخت ہونے والے شیئرز کی تعداد18کروڑ 90 لاکھ41 ہزار سے زائد تھی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں حوصلہ افزاء صورتحال نظر نہیں آرہی،اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باوجود انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1504042805987004419
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیجانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز179 روپے22 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج مزید 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 179روپے 44 پیسے کا ہوگیا ہے۔
 

Back
Top