روپے کی بےقدری نے ٹیلی کام سیکٹر کو بحران سے دوچار کر دیا

1telecomindustry.jpg

معاشی بحران روپے کی قدر میں بھاری کمی اور بے یقینی نے ٹیلی کام سیکٹر کو بھی بحران سے دوچار کر دیا۔ ٹیلی کام لائسنس فیس کو ڈالر سے منسلک کرنے کے منفی نتائج سامنے آرہے ہیں، اس صورتحال کی نشاندہی ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل کمپنی ’’جاز‘‘ کے سی ای او عامر حفیظ ابراہیم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کی ہے۔

جاز کے سی ای او کے مطابق گزشتہ سال لائسنس کی تجدید کی 50 فیصد ادائیگی کی مد میں 44.5 ارب روپے ادا کیے، رواں سال 10 فیصد قسط کی مد میں 13 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔

Fn-dWvqXgAEThTB


روپے کی قدر میں عدم استحکام اور بے یقینی نے آئندہ سال قسط کی مالیت کا تعین مشکل بنا دیا۔ روپے کی قدر کے بارے میں بے یقینی نے ٹیلی کام کمپنیوں کے بزنس پلان درہم برہم کر دیے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1621187422733099009
ٹیلی کام لائسنس فیس کو ڈالر سے منسلک کرنے کی وجہ سے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کا سفر رُک جانے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی ایک ٹیلی کام کمپنی (ٹیلی نار) نے اپنا کاروبار سمیٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور متحدہ عرب امارات کا گروپ (اتصالات) اس کمپنی کے پاکستان میں کاروبار کو خریدنے میں پی ٹی سی ایل کی شکل میں دلچسپی لے رہا ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers have made a mess of the country.