روپےکی بےقدری جاری،ڈالرکی ٹرپل سنچری مکمل،عرب ملک کی کرنسی1ہزار تک جاپہنچی

11ruppdolladinar.jpg

ایک غیرملکی کرنسی ایسی بھی ہے جس کی قیمت تقریباً 1000 پاکستانی روپے کے قریب ہو چکی ہے: رپورٹ

مہنگائی کی چکی میں پستی پاکستانی عوام کے مسائل ختم ہونے کے بجائے بڑھتے ہیں جا رہے ہیں۔ ایک طرف تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت ایک بار پھر سے بڑھنا شروع ہو گئی ہے اور روپے کی قدر میں کمی آتی جا رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 روپے 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 291 روپے 51 پیسے تھی۔

https://twitter.com/x/status/1691416792886030336
واضح رہے کہ گزرے ہفتے کے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 288 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ امریکی ڈالر کی قدرت میں آج ہونے والے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی کی قدر میں 4 روپے 50 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 302 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اتحادی حکومت کے پچھلے 16 مہینوں کے دوران ملکی کرنسی (روپے) کی قدر میں تشویشناک حد تک کمی آئی ہے جس کی وجہ سے ایک غیرملکی کرنسی ایسی بھی ہے جس کی قیمت تقریباً 1000 پاکستانی روپے کے قریب ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویتی دینار ملکی کرنسی مارکیٹ میں مہنگی ترین کرنسی بن کر سامنے آئی ہے ، اس وقت ایک کویتی دینار کی قیمت 936 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں سب سے زائد خریدوفروخت کی حامل غیرملکی کرنسی ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد مہنگی ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
ڈالر کا تذکرہ تو روز ہی ہوا کرتا ہے۔ کبھی ہندوستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرنسی کا ریٹ بتا دیا کریں
 

Back
Top