
حکومت کے پاس 2 وقت کی روٹی کے پیسے نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن50 ارب روپے مانگ رہا ہے، وفاقی وزیر تعلیم
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا ہے کہ اس وقت 2 وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے 50 ارب روپے مانگ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے چار سالہ دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کو سامنےلائے گی، عمران خان نے ملکی اداروں کی بنیادیں ہلا کررکھ دی ہیں، سعودی عرب اور چائنہ جیسے ہمارے دوستوں کو ناراض کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے عمران خان نے سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور ملکی اداروں پر حملے کیے ایسا ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، تحریک انصاف نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں کرپشن کےریکارڈز قائم کیے،ا نہوں نے توشہ خانہ کا ریکارڈ چھپایا تاہم شہباز شریف نے 2002 سے اب تک کا ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کے پاس 2 وقت کے کھانے کیلئے پیسے نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن 50 ارب روپے مانگ رہا ہے، ملک میں جب بھی انتخابات ہوئےتو مسلم لیگ ن انشااللہ کلین سویپ کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rana-tnaviaaha.jpg