
گلوکار ابرار الحق کمسن بچی کی روٹی پکانے کی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئے
ٹوئٹر پر ابرار الحق نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک 5 سے 6 سال کی چھوٹی سی بچی کو روٹی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اسی دوران ان کی والدہ کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور گلوکار ابرارالحق نے سوشل میڈیا پر کمسن بچی کی روٹی بنانے کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ "ٹریننگ کی یہی صحیح عمر ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1463846879628771329
اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرنا شروع کر دی اور کہا کہ اتنی چھوٹی عمر میں بچی کو زندگی گزارنے کیلئے اعتماد سیکھنے کی ضرورت ہے نہ کہ روٹی پکانا۔
https://twitter.com/x/status/1463879356711907343
ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا بہت دیر نہیں ہو گئی کیونکہ اس کو اپنی پیدائش کے روز ہی یہ سیکھ لینا چاہیے تھا کہ اس کا اس دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464782599734411265
رمشا طاہر نے کہا کہ پہلے اپنی بچیوں کو تعلیم دلاؤ، روٹی بنانا بعد میں بھی سیکھا جا سکتا ہے۔ روٹی تو تنور سے بھی لائی جا سکتی ہے اور ویسے بھی یہ کس نے کہا ہے کہ روٹی بنانا سیکھنے کی یہی صحیح عمر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464606427121700893
جہاں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان پر تنقید کی وہیں ایسے صارفین بھی موجود ہیں جنہوں نے کہا کہ اس پر اعتراض کرنے والے فیمنسٹ ہی ہو سکتے ہیں۔ حریم کامران نے کہا کہ ہمارے دیسی فیمنسٹ طبقے کو چیخنے کیلئے ایک اور موضوع مل گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464567607831449607
سدرہ قریشی نے کہا کہ بالکل یہی صحیح عمر ہے لڑکیوں کو سیکھنا چاہیے کیونکہ بھوکا نہیں مرنا، وہ بھی اسی طرح اسی عمر میں روٹی بنانا سکھتی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1464566752273182722
خلیل نے کہا کہ اس ویڈیو پر اعتراض صرف انہی لوگوں کو ہو سکتا ہے جنہیں ابھی تک پکانا نہیں آتا۔
https://twitter.com/x/status/1464372818548822021
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/abrar--113.jpg