روس یوکرین تنازع، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی

putin1121.jpg


روس یوکرین تنازع، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کو آگ لگ گئی

روس یوکرین تنازع کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، جس نے غریب ممالک کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا۔

روسی صدر پیوٹن نے آج اپنے خطاب میں یوکرائن میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر 100 ڈالر سے بھی اوپر پہنچ گئیں۔
https://twitter.com/x/status/1496689680842395649
خیال رہے کہ روسی صدر نے آج یوکرین میں فوجی آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔ روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے ٹیلی ویژن سے خطاب میں کہا کہ روس کویوکرین کی جانب سے لاحق خطرات کے باعث یوکرین میں فوجی کارروائی کی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1496692000497848320
روسی صدرنے الزام عائد کیا کہ امریکا اوراس کے اتحادیوں نے روس کے اس مطالبے کونظرانداز کیا کہ وہ یوکرین کو نیٹو کا حصہ بننے سے روکیں اوراس سلسلے میں ماسکوکوسیکورٹی گارنٹی دی جائے۔

صدرپیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کو ڈی ملٹرائز کرنا ہے۔ یوکرین کے جوفوجی ہتھیارڈال دیں گے انہیں محفوظ علاقوں میں جانے کی اجازت دے دی جائیگی۔
 

Back
Top