
امریکا نے یوکرین کے تنازع پر روس کے خلاف گزشہ روز سخت معاشی پابندیوں کا نفاذ کیا ہے جس کے روس پر یقیناً منفی اثرات ہوں گے لیکن روسی صدر پیوٹن پُراعتماد اور اپنے مؤقف پر ڈٹے ہی۔
یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی مبصرین کا خیال ہے کہ روس کیخلاف ان امریکی پابندیوں اور اقدامات کے مضر اور منفی اثرات خود امریکا کو بھی بھگتنا پڑیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق روس پر لگنے والی پابندیوں کے واشنگٹن پر منفی اثرات کا اعتراف خود صدر جو بائیڈن نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کیوں کہ یورپی ممالک گیس اور پٹرول کی سپلائی کیلئے روس پر انحصار کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی کورونا کے اثرات سے متاثرہ امریکی معیشت کو مزید کمزور اور افراط زر میں اضافہ کرے گا۔
پاکستانی خبر رساں ادارے جنگ کے مطابق اب امریکا کو اپنے یورپی اتحادیوں کے دروازوں پر یوکرین کے عنوان سے ایک نئے فوجی اور معاشی متحرک محاذ کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ اس وقت جاسوسی، سازشوں اور دیگر جنگی اور معاشی حکمت عملی کی ضرورت اور بحران سے نمٹنے کیلئے وسائل کا استعمال کرنا معیشت کیلئے ایک اضافی بوجھ غیر مناسب وقت پر ہو گیا ہے۔
علاوہ ازیں امریکا نے خود یہ وارننگ جاری کر دی ہے کہ امریکا کی بڑی کمپنیوں اور حساس اداروں کی تنصیبات پر روس کی جانب سے سائبر حملوں کا بڑا خطرہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/biden-puting111.jpg