
روس نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد روسی فوج میں سے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےروس کے دو روزہ دورے کے بعد اہم پیش رفت سامنےآگئی ہے، روسی حکومت نےاپنی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جلد اس فیصلے پرعمل درآمد بھی ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات میں روسی فوج میں شامل بھارتیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ 24 بھارتی شہریوں کو دھوکے کے ذریعے روس کی فوج میں بھرتی کرکے انہیں محاذ پر بھیجا گیا، ملاقات میں ان بھارتی شہریوں کو فوج سے فارغ کرکے انہیں بھارت واپس بھیجنے پر اتفاق ہوا تھا۔
یادرہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں لڑائی کےدوران روسی فوج میں کام کرنے والے 2 بھارتی شہریوں کی موت ہوچکی ہےجبکہ درجنوں بھارتی شہری ابھی بھی جنگ زدہ علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9modidioutinksjdj.png