روسی عدالت نے فیس بک اور ٹیلی گرام پر جرمانہ کیوں عائد کیا؟

facebok-telegram111.jpg


روسی عدالت کی جانب سے فیس بک اور ٹیلی گرام پر لاکھوں ڈالر کا جرمانہ کردیا،فیس بک اور ٹیلی گرام نے جرمانہ ادا کردیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی عدالت کی جانب سے غیر قانونی مواد ہٹانے میں ناکامی پر فیس بک پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا جس پر میٹا گروپ نے روس کو 17 ملین روبل کا جرمانہ ادا کردیا۔ موبائل میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے بھی روس کو 15 ملین روبل جرمانے کی رقم ادا کی ہے۔

Capture.jpg


روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھاری جرمانہ ادا کرنے کے باوجود فیس بک کو ممکنہ طور پر ایک اور بڑے جرمانے کا خطرہ ہے۔

آئندہ ہفتے روس کی ایک عدالت میں فیس بک اور گوگل کو روسی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک اور مقدمے کا سامنا کرنا ہے۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں فیس بک کو روس میں اپنی سالانہ آمدنی کے ایک فیصد کے برابر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ اس مقدمے سے متعلق فیس بک کا تبصرہ لینے کی کوشش کی گئی تاہم میٹا گروپ نے اس پر بات نہیں کی

یاد رہے کہ رواں برس اکتوبر میں روس نے فیس بک پر عائد جرمانے کی مد میں 17 ملین روبل کی وصولی کے لیے قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے اہلکار بھی بھیجے تھے۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top