روسی صدر کی مسجد میں قرآن پاک کو سینے سے لگانے اور بوسے کی ویڈیو وائرل



russian1h11h.jpg


روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مسلمانوں کے لئے قابل احترام اقدام کیا,صدر ولادیمیر پوٹن 13 سال بعد اچانک مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دورے پر پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا

چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے روسی صدر پوٹن کا استقبال کیا۔ چیچنیا کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن، صدر رمضان قادریوف اور مفتی اعظم کے ہمراہ دارالحکومت گروزئی کی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام بھی گئے اور وہاں کچھ وقت گزارا۔

روسی صدر کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا جسے انھوں نے احتراماً چوما اور پھر سینے سے بھی لگایا,چیچنیا کے مفتی اعظم نے روسی صدر کو قرآن پاک کی سورۃ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور اس کا روسی زبان میں ترجمہ بھی کیا,روسی صدر 2011 کے بعد پہلی بار چیچنیا کے دورے پر پہنچے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور صدر رمضان قادریوف متعدد بار میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر کو اپنا دوست قرار دے چکے ہیں

روسی سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دن کے اختتام پر پیوٹن نے چیچن رہنما کے ساتھ بات چیت کی،انہوں نے اعلان کیا اسلامی جمہوریہ کے پاس کئی ہزار ریزروسٹ یوکرینیوں سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
قرآن کو چوم لیا تو کیا ہوگیا؟ اس میں خوش ہونے کی کیا بات ہے؟ کیا اس سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی ذلالت ختم ہوگئی؟ کیا مسلمان ترقی کرگئے؟ کیا مسلمان جہالت سے باہر نکل آئے؟
 

Back
Top