
افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کو فوری طور پر معاشی بحران سے بچانے اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فوری فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا افغان عوام کو اس نازک مرحلے میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق روسی صدر نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے روسی صدر کو اپنے اپنے ملکوں کے دورے کی دعوت دی اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
https://twitter.com/x/status/1437775975140429834
اس دوران وزیراعظم عمران خان نے علاقائی ترقی و سیکیورٹی استحکام کیلئے افغانستان میں امن کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کیا، دونوں ملکوں کے سربراہان نے آپس میں روابط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اوردونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں پاک روس تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے آپسی روابط کو مزید مضبوطی کی جانب لے کر جاسکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/vwd100g/15.jpg