روسی تیل پاکستان آنے سےپیٹرول میں کتنے روپے کمی ہوسکتی ہے؟

iahahiasha.jpg

پاکستان پیٹرولیم کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ آصف محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں روسی تیل آنے کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔

خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیٹرولیم خواجہ آصف محمود کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد اصولی طو رپر تو پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم ہماری حکومت معاشی میدان میں بنے ہوئے گہرے کھڈے کو اس فرق سے بھرنے کی کوشش کررہی ہے، روس سے معاہدہ کے مطابق مارکیٹ کی قیمت سے 15 سے 18 ڈالر سستا تیل مل رہا ہے، اگر حکومت ایک آدھا لیٹر بھی عوام کو ریلیف دے تو یہ کافی ہوگا۔

خواجہ آصف محمود نے کہا کہ مئی کے تیسرے ہفتے میں روسی تیل پاکستان پہنچے گا، پہلی کھیپ ٹرائل کے طور پر پاکستان آرہی ہے، ابھی ہمارے پاس دو آئل ریفارئنریز ہیں جو روسی تیل کو ریفائن کرسکتی ہیں، دیگر ریفائنریز پر کام کی ضرورت ہے۔
 

Back
Top