رواں ماہ ایف بی آر کو 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ

fbr-sho111.jpg

کراچی: رواں ماہ جنوری میں ایف بی آر کو 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق، جنوری میں ٹیکس وصولی کا ہدف 956 ارب روپے مقرر تھا، لیکن اس کے برعکس ایف بی آر صرف 900 ارب روپے تک کا ریونیو جمع کر پائے گا، جس سے 50 ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے۔

جولائی سے جنوری کے دوران مجموعی ریونیو شارٹ فال 435 ارب روپے سے بڑھ سکتا ہے۔ اب تک ایف بی آر تقریباً 700 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر چکا ہے، جبکہ باقی تین دنوں میں مزید 200 ارب روپے جمع ہونے کی توقع ہے۔
https://twitter.com/x/status/1884131377437982934
ذرائع کے مطابق، جنوری کا مقررہ ہدف پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ ایف بی آر کو جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 3000 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہے۔

ایف بی آر نے جنوری کے لیے 956 ارب روپے، فروری کے لیے تقریباً 950 ارب روپے، اور مارچ میں 1200 ارب روپے کے ٹیکس وصولی کے اہداف طے کر رکھے ہیں۔
 

Back
Top